چین کی پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ

Published on April 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی)گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017۔18ء کے ابتدائی نو ماہ کے دوران چین کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 25.33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔بد ھ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2017۔18ء کے دوران چین کی جانب سے کی جانے والی ایف ڈی آئی کا حجم 1.44 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 833 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چین کی جانب سے کی گئی براہ راست سرما یہ کاری میں 25 فیصد سے زیادہ یعنی 211 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy