قربانیوں کی دِیت سڑک ، بجلی، پانی ،ملازمت یامراعات نہیں،سیدعلی گیلانی

Published on April 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments


سرینگر(یوا ین پی )مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے باترگام چاڈورہ میں مارے گئے یونس مقبول اور محمد یٰسین یتو کی برسیوں پر منعقدہ اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب میں ان شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ ان شہداء کے مقدس لہو کی دِیت(معاوضہ) اْن لوگوں سے مانگی نہیں جاسکتی جنہوں نے انہیں مارا ہے۔گیلانی نے کہاکہ’ ہمیں یہ زیب نہیں دیتا ہے کہ ہم اس مقدس خون کے معاوضے میں سڑک، بجلی، پانی، ملازمت یا دیگر مراعات کا مطالبہ کریں، جو بھارت کی ظلم کی کلہاڑی کے دستوں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں،ایسے لوگ اقتدار سے باہر ہوکر عوام کے ساتھ ہورہی زیادتیوں کے خلاف مگرمچھ کے ٹسوے بہانے کے ماہر ہیں، جب کہ مسند اقتدار پر براجمان ہوکر ظلم وبربریت ڈھائے جانے میں پیش پیش رہتے ہیں‘‘۔ انہوں نے نوجوانوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کی سربلندی کے لیے کام کریں۔ شراب نوشی، بے راہ روی اور منشیات سے اپنے سماج کو پاک وصاف رکھنے کے لیے رضاکارانہ طور اپنی خدمات کو وقف کریں اور اپنے کردار کو قرآن سنت کی روشنی میں تعمیر کرکے اپنا رول ادا کریں۔ گیلانی نے تحریکِ آزادی کو اپنے منطقی انجام تک لے جانے کے لیے نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے اور بھارت کے تسلط سے نجات حاصل کرنے کے لیے اپنے صفوں کے اندر اتحاد واتفاق اور نظم وضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھیں۔ اجتماع میں حریت راہنماو ں اور ارکان بشمول محمد یٰسین عطائی، بشیر احمد بٹ، تعشوق احمد بانڈے، مدثر ندوی، امتیاز حیدر اور حبیب اللہ یتو نے بھی شرکت کی اور شہداء کے حق میں دْعائے مغفرت کی مجلس میں حصہ لیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme