قادر آباد کول پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر 2 نے بجلی کی پیداواردوبارہ شروع کر دی

Published on April 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments


ساہیوال(یو این پی) قادر آباد کول پاور پلانٹ یونٹ نمبر 2کو مر مت کے بعد دوبارہ چالو کر دیا گیا ۔660میگا واٹ بجلی کی پیداوار قومی گرڈ میں شامل ہو نے سے قادر آباد کول پاور پلانٹ کی پیداوار 1320میگا واٹ ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق 18اپریل کو قادر آباد کول پاور پلانٹ نمبر 2یونٹ کی پانی کی پائپ لائن پریشر سے پھٹ جانے کے سبب پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر 2سے بجلی کی 660میگا واٹ بجلی کی پیداوار بند ہو گئی تھی اور 660میگا واٹ بجلی کی پیداوار قومی گرڈ سے کم ہو گئی تھی ۔چینی اور پاکستانی ماہرین نے مر مت کا کام مکمل کر کے سات یوم بعد یونٹ نمبر 2میں بجلی کی پیداوار منگل کی رات کو دوبارہ شروع کر دی گئی جس سے قومی گرڈ میں قادر آباد کول فائر پاور پلانٹ کے دونوں یونٹوں سے 1320میگا واٹ بجلی کی پیداواری توانائی مکمل ہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy