ٹی وی اداکارہ کلثوم سلطان 68برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Published on April 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

کراچی(یو این پی) پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ کلثوم سلطان 68 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ گئیں۔کلثوم سلطان انجیو پلاسٹی کی غرض سے اسپتال میں زیر علاج تھیں کہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث گذشتہ رات انتقال کر گئیں۔ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے بہادر آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔اداکارہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو حیدرآباد سے بطور انانسر کیا، جس کے بعد ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔کلثوم سلطان نے متعدد اردو اور سندھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے مشہور ڈراموں میں ‘ہوائیں’، ‘اندھیر نگری’ اور ‘رنگ حنا’ شامل ہیں۔اداکارہ کلثوم سلطان زیادہ تر والدہ، نانی یا دادی کا معاون کردار نبھایا کرتی تھیں لیکن ان کی اداکاری میں سنجیدگی اور شائستگی دکھائی دیتی تھی ۔کلثوم سلطان تو مداحوں سے بچھڑ گئیں لیکن ان کی نرم مزاج شخصیت اور اداکاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes