زعیم رشید ادب کی دنیا کا چمکتا ستارہ

Published on April 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,358)      No Comments

انٹر ویو۔۔۔ ڈاکٹر بی اے خرم
نام۔زعیم رشید
قلمی نام ۔زعیم رشید
پیدائش۔27اپریل 1984بوریوالا
تعلیم۔ایل ایل بی ،ایم ایس (کمیونیکیشن سٹڈیز)سپیشلائزیشن ان الیکٹرونک میڈیا
،ایم بی اے (یونیورسٹی آف لندن) ۔
شعبہ ۔وکالت
حالیہ سکونت ۔بورے والا
شوق ۔ مطالعہ اور سیاحت (7سے زائد ملکوں کا سفر کر چکے ہیں)۔
اصناف۔انگریزی ،اردو،پنجابی شاعری،نظم ،غزل ،تروینی،تنقید،تراجم
پہلی ادبی اشاعت۔ماہنامہ پھول ۔روزنامہ جنگ(سنڈے میگزین)۔
تخلیقات و تالیفات۔
ایک صدا کی دوری۔۔۔2007
In quest of love۔۔۔2013
تروینی تیرے نام۔۔۔2016
میر حسن شخص و شاعر (تحقیق و انتخاب)۔
عشقم (پنجابی شاعری)۔۔۔2018
اعزازات۔۔۔
رائٹرز ایوارڈ (سکاٹ لینڈ)۔
ملک مصیب الرحمن انٹرنیشنل ایوارڈ2017(قطر)۔
اردو ایوارڈ (لندن)۔
سابق گورنر پنجاب سے گولڈ میڈل سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے لاتعداد ایوارڈز وصول کئے
ادارت۔۔۔
ماہنامہ شہہ پارہ (کینیڈا)۔
چیف ایڈیٹر ماہنامہ سٹی سرکل بورے والا
ادبی مشاغل۔۔۔
چیف ایگزیکٹو نظمینہ پبلی کیشنز
سیکرٹری حلقہ ارباب ذوق بورے والا
منتخب اشعار۔۔۔
باندھ کر پیاس کو پانی میں لیے پھرتا ہوں
عشق کی آگ جوانی میں لیے پھرتا ہوں
ہم اہل درد پکارے گئے صحیفوں میں
ہم اہل عشق اتارے گئے کتاب کے ساتھ
اب جو تو چاہے جہاں چاہے ہمیں لے جائے
کیا کریں ہم جو تِرے ہاتھ میں آئے ہوئے ہیں
میں اکیلا تو نہیں آیا تجھے دیکھنے کو
کچھ ستارے بھی مرے ساتھ میں آئے ہوئے ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes