چیف جسٹس نے خاران میں چھ مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا

Published on May 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بلوچستان کے ضلع خاران میں 6 مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا۔کیس کی سماعت 11 مئی کو کوئٹہ رجسٹری میں ہوگی، جس کے لیے چیف سیکریٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لیجے توک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔حکام کے مطابق مزدور علاقے میں تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا پنجاب سے ہے، جن کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقے اوکاڑہ روانہ کردیا گیا۔مزدوروں کے قتل کا مقدمہ لیویز تھانہ خاران میں مقتولین کے رشتہ دار تنویر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题