ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے،دو شہری جاں بحق ،225افراد زخمی

Published on May 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

تہران(یو این پی) ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان شمالی کے علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبہ خراسان شمالی کے مختلف علاقوں بالخصوص بجنورد، مانہ اور سملقان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز بجنورد سے 22کلومیٹر دور پیش قلعہ کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 11کلو میٹر تھی۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق، اس زلزلے میں دو شہری جاں بحق اور 225افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں گزشتہ رات سے ہی شروع کردی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy