چودھری نثار کا این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Published on May 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments

اسلام آباد: (یو این پی) چودھری نثار نے ٹیکسلا واہ سے بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔چودھری نثار نے این اے 63 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ این اے 63 کی صوبائی نشست سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ فی الحال نہیں کرسکتا۔ تاہم ٹیکسلا کے وفد نے اصرار کیا کہ وہ صوبائی نشست سے بھی الیکشن لڑیں۔واضح رہے کہ چودھری نثار اس سے قبل این اے 59 سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں اس کے علاوہ وہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog