محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان عوام کے لیے امید کی علامت تھیں۔راجہ پرویز اشرف

Published on June 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان عوام کے لیے امید کی علامت تھیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک مثالی اور دلیر سیاسی رہنما تھیں جو جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں پسماندہ طبقات کو تعلیم، صحت اور روزگار جیسے بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لیے پرعزم تھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاس میں خواتین پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر نے پارلیمنٹری وویمن کاکس کے ممبران کو سمپوزیم کے انعقاد پر مبارکباد دی۔انہوں نے وویمن کاکس کی سنگ بنیاد رکھنے والی ممبر قومی اسمبلی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ وویمن کاکس کو ملک بھر میں خواتین کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہوں۔ بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی نے مہمانوں کے ساتھ مل کر محترمہ بینظیر بھٹو کی 69 یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes