ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف نے 127 میں سے 55 سوالات کے جواب دے دیئے

Published on May 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سابق وزیراعظم نوازشریف کاایون فیلڈریفرنس میں بیان قلمبند نہ ہو سکا،نوازشریف تقریباً4 گھنٹے تک روسٹرم پر کھڑے رہے اور 127 میں سے صرف55 سوالوں کے جواب دیئے جا سکے ،سابق وزیراعظم کا بیان کل بھی قلمبند کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 127 میں سے 55 سوالات کے جواب ریکارڈ کرادیے جس کے بعد سماعت کل صبح تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کےخلاف ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر نامزد تینوں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کمرہ عدالت میں موجود رہے۔احتساب عدالت نے تینوں ملزمان سے 127 سوالات پر مشتمل سوالنامے کا جواب طلب کیا تھا، آج سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف نے پہلے سوال میں اپنے عوامی عہدوں کی تفصیلات پڑھ کر سنائیں۔سابق وزیراعظم نے تقریباً 4 گھنٹے تک اپنا بیان قلمبند کرایا جس کے دوران انہوں نے 127 میں سے 55 سوالات کے جواب دیے اور وہ کل بھی اپنا بیان جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog