ایٹمی دھماکوں کی یاد میں 20 واں یوم تکبیر28مئی کو منایا جائے گا

Published on May 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 783)      No Comments

جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب، سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا
جہانیاں(یو این پی ) ایٹمی دھماکوں کی یاد میں 20واں ’’یوم تکبیر‘‘ 28 مئی کو منایا جائے گا ۔ اس دن ملک بھر کی مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے اور ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب، سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ ملک بھر کے تمام شہروں میں مسلم لیگی کارکن ایٹمی قوت بننے کے حوالے سے سالگرہ کے کیک کاٹیں گے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ 20برس قبل 28مئی 1998ء کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد سات ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میں ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیاقبل ازیں امریکہ،برطانیہ،روس،چین،فرانس اور بھارت ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes