اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 25برس بیت گئے

Published on May 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 563)      No Comments

لاہور(یو این پی) سیکڑوں اردو و پنجابی فلموں کی کامیابی کی ضمانت نامور اداکارہ رانی کی 25ویں برسی منائی گئی۔نامور اداکارہ رانی کی 25ویں برسی منائی گئی، اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن سمیت ملک بھر میں رانی کے پرستاروں کی جانب سے خصوصی تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیاگیا۔ جن میں اداکارہ رانی کی فن کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ نیز اس موقع پر قرآن خوآنی کااہتمام بھی کیاگیا، جس میں مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔اداکارہ رانی جن کا اصل نام ناصرہ تھا، انھوں نے موج میلہ، سفید خون ،امراؤ جان ادا،ناگ منی، تہذیب، انجمن، دنیامطلب دی، جندجان، سجن پیارا، چن مکھناں، دیوربھابھی، ہزار داستان، محبوب، شطرنج، چھوٹی امی، عورت کاپیار،چھوٹی بہن، کوچوان، سیتامریم مارگریٹ سمیت سیکڑوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔رانی نے بلاشرکت غیرے پاکستانی فلم انڈسٹر ی پر طویل عرصہ تک تنہا راج کیا، انھوں نے وحیدمراد ، محمد علی، شاہد، ندیم، رنگیلا، منور ظریف سمیت کئی دیگر چوٹی کے ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes