بھارتی ریاست کیرالہ میں نیفا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی افراد 18 ہوگئی

Published on June 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

نئی دہلی(یواین پی)بھارتی ریاست کیرالہ میں نیفا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی افراد 18 ہوگئی ہے جبکہ دیگر اضلاع کے ہسپتالوں میں بھی مرض سے آگاہی کیلئے عارضی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ میں نیفا وائرس سے اب تک 18 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے باعث پورے بھارت میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے،اب تک جن مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی اْن میں سے 70 فیصد مریض موت کے منہ میں جاچکے ہیں،زیادہ تر ہلاکتیں بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے علاقے کوزی کوڑ میں ہوئیں ہیں جبکہ حکومت نے اس وباء پر قابو پانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔مودی حکومت کے مطابق نیفا وائرس سے ہلاکتوں کے چند واقعات رپورٹ ہوئے ہیں لیکن ابھی اس نے وباء کی شکل اختیار نہیں کی جیسا کہ بعض افراد کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا،حکومت نے تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog