عوام پر ڈالے گئے معاشی بوجھ کو تسلیم کرتا ہوں: اردنی فرمانروا

Published on June 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

عمان(یواین پی)اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے عوام کے مسلسل احتجاج اور اس کے نتیجے میں وزیراعظم کی برطرفی کے بعدکہا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں اور ان پر ڈالے گئے معاشی بوجھ کو تسلیم کرتے ہیں۔ ٹی وی کے مطابق قوم کے نام پیغام میں شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ اردن کو کئی چیلنجز درپیش ہیں اور ان سے دانشمندی اور ذمہ داری کے ساتھ نمٹنا ہوگا۔ریاست کے تمام ادارے شفافیت اور ذمہ داری کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کریں گے۔عمان میں صحافیوں ، اخبار نویسوں اور دانشورں کے ایک وفد سے ملاقات میں شاہ عبداللہ نے کہا کہ شہریوں کو اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کا حق ہے اوروہ کسی صورت میں اردنی عوام کو تکلیف نہیں پہنچنے دیں گے۔اس موقع پر اردنی فرمانروا کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو اپنی کاردگی بہتر بنانے، ذمہ داری اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نیا اسلوک اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے ملک کی خدمت کے لیے نوجوانوں کو آگے لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے نوجوانوں اور پڑھے لکھے افراد کا ریاستی اداروں میں آنا ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题