چین میں سمندری طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے 5افراد ہلاک

Published on June 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 586)      No Comments

بیجنگ(یو این پی)گوانگ ذو شدید سمندری طوفان ایوی نیار کی زد میں آ کر 5افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی حکومت کے مطابق طوفان کے باعث زن زنگ کاؤنٹی میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں جن کی وجہ سے کہیں گھر زمین بوس ہو گئے اور مٹی کے تودے گرنے سے5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔اس علاقے کے 12قصبوں اور دیہاتوں سے نے گھر ہونے والے 1000افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا۔یہ طوفان شمال مغربی بحرالکاہل سے شروع ہوکر ہینان اور گوانگ ڈانگ کے صوبوں سے ٹکرا کر ختم ہو گیا جس کے نتیجے میں جنوبی چین میں موسلا دھار بارشیں اور تیز جھکڑ آتے رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes