جاوید ہاشمی کا بڑا یوٹرن ،الیکشن نہ لڑنے کے اعلان کے باوجوددو حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

Published on June 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

ملتان (یواین پی)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے اعلان کے باوجود قومی اسمبلی کے دو حلقوں کیلئے کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے سینئر بزرگ رہنما کا کہناتھا کہ انہوں نے این اے 155 اور 158 کےلئے کاغذات جمع کرادیئے،ان کا کہناتھا کہ کاغذات نامزدگی ن لیگ کی پالیسی کے مطابق جمع کرائے،جس کوبھی ٹکٹ ملااس کیلئے الیکشن مہم چلاؤں گا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب تک پارٹی نے نہیں کہاکاغذات جمع نہیں کرائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما جاوید ہاشمی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme