سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری

Published on July 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

سری نگر(یواین پی) مقبوضہ وادی میں قابض فورسز کی کارروائیوں کا سلسلہ عروج پر ہے، آج بھی دو افراد کو چھروں والی بندوق سے نشانہ بنا کر زخمی کردیا گیا، گزشتہ روز شہید ہونے والے افراد کے جنازے میں بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارووائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو افراد کو چھروں والی بندوق سے نشانہ بنایا، واقعہ میں دونوں افراد زخمی ہو گئے تاہم ایک شخص اپنی آنکھ سے ہاتھ دھو بیٹھا۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے سری نگر میں بھارتی جبرو تشدد کے خلاف نکلنے والی ریلی کی قیادت کی،٘مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر”قتل عام ،بند کرو”کے نعرے درج تھے۔گزشتہ روز سری نگر کے علاقے میں شہید ہونے والےدو افراد کے جنازے میں بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی، شہید ہونے والوں میں دسویں جماعت کا طالب علم “فیضان احمد”بھی شامل تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes