نیب افسران نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرلیا

Published on July 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال قید بامشقت کی سزا پانے والے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب کی ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق نیب افسران محبوب عالم اور محمد عدنان نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو تحویل میں لے لیا ہے لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت اور نیب حکام کے درمیان میں یہ طے پایا ہے کہ حنیف عباسی کے دفتر میں پہنچ کر نیب حکام کیپٹن صفدر کو اپنے ساتھ لے جائیں گے ۔نیب افسران نے پولیس اور نیب کی مزید نفری بھی طلب کر لی ہے اور کیپٹن صفدر کو لے جانے کے لیے بکتر بند گاڑی بھی منگوا لی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog