واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس رٹائرڈ امیر حانی مسلم کا ٹھٹھہ اور مکلی واٹر سپلائے اسکیموں کا اچانک دورہ 

Published on July 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس رٹائرڈ امیر حانی مسلم نے ٹھٹھہ اور مکلی واٹر سپلائے اسکیموں کا اچانک دورہ کیا جہاں پر شہریوں کی شکایت پر کمیشن سربراہ نے قتل کے الزام میں نامزدمیونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے ایڈمنسٹریٹر خلیفہ نظیر احمد کو معطل کرکے انکی جگہ پر ای ڈی سی ٹھٹھہ ون عمران ضواجہ کو اضافی چارج جاری کرکے ڈی سی ٹھٹھہ کو مکلی اور ٹھٹھہ کی واٹر سپلائے اسکیموں اور پانی کی قلت کے معاملے کی نگرانی کرنے کا حکم دیا،قبل ازیں واٹر کمیشن کے سربراہ امیر حانی مسلم نے میرپور ساکرو واٹر سپلائے نمبر دو کا اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا اور وہاں پر چلنے والے ترقیاتی اسکیموں میں ناقص مٹریل کے استعمال پر غصے کا اظہار کیا کے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا حکم دیا اور غلط پلاننگ تحت غیر قانونی پارک کی تعمیر کو روکنے کا حکم دیا ،واٹر کمیشن کے سربراہ نے میرپورساکرو ڈرنیج اسکیم اور بوہارہ شہر کی واٹر سپلائے اسکیم کا بھی معائینہ کیا بعد ازاں واٹر کمیشن کے سربراہ نے ٹھٹھہ پہنچ کر ٹھٹھہ اور مکلی میں پینے کے پانی اور زرعی پانی کی آٹھ ماہ کے پانی کی قلت کا نوٹس لیا اور ٹھٹھہ کے ڈی سی فیصل عبداللہ کو فوری طور پر پانی کی قلت کو ختم کرنے کی ہدایات دی ،اس موقع پر واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس رٹائرڈ امیر حانی مسلم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے انکے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور وہ اپنے عہدے پر کام نہیں کرسکے گے، انہوں نے ہلاک ہونے والے ملازم اصغر شاہ کو تنخواؤں کی ادائیگی نہ کرنے پر غم اور غصے کا اظہار کیا اور قتل کے زمرے میں آئے ایڈمنسٹریٹر کو عہدے سے ہٹاکر ٹھٹھہ کے ایس ایس پی کو فوری طور پر کاروائی کرنے کا حکم دیا ،انہوں نے ٹھٹھہ کے ڈی سی کو ہدایات دی کے پانی کے بحران پر قابو پا کر میونسپل کمیٹی کے معاملات کو سنہبالے اور ملازمین کی تنخواؤں کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔
محکمہ انسانی حقوق کے سیکریٹری اختر عنایت برگڑی کا سول اسپتال مکلی پر اچانک چھاپہ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)محکمہ انسانی حقوق کے سیکریٹری اختر عنایت برگڑی کا سول اسپتال مکلی پر اچانک چھاپہ،شعبہ ایمرجنسی،او پی دی اور ایکسرے سمیت دیگر شعبوں کا دورہ، سول اسپتال مکلی میں سارے شعبوں کی ناقص کارگردگی اوربھرتی ہوئی عوامی شکایات پر سیکریٹری عنایت برگڑی کا سول اسپتال مکلی میں مرف این جی اوکی انتظامیہپر سخت برہمی،تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مکلی میں مسلسل ادویات کی کمی، مریضوں کے بنیادی حقوق کو معیا نہ کر نے اور سول اسپتال مکلی کی انتظامیہ کی مریضوں سے بداخلاقی کی مسلسل شکایتوں کے بعد محکمہ انسانی حقوق کے سیکریٹری عنایت برگڑی کاسول اسپتال مکلی پر اچانک چھاپہ، شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کے بیڈوں پر بسترے نہ ہونے ، اسپتال میں عدم صفائی ،مرف کے ڈاکٹروں کا مریضوں سے بداخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سول اسپتال مکلی کے انتظامات سہنبالنے والے مرف این جی او کے انتظامیہ پر سختناراض ہوگئے ، اس موقعے پر سول اسپتال مکلی میں داخل مریضوں نے بھی سول سرجن لال میر شاہ اور مرف انتظامیہ کے خلاف شکایتیں کی، جس کے بعد سیکریٹری انسانی حقوق نے سول اسپتال کے مختلف شعبوں کی تصاویر نکالیں ، اس موقعے پر سیکریٹری انسانی حقوق عنایت برگڑی نے صافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے سول اسپتال مکلی کو تباہ کیا جارہا ہے ، جس کی مسلسل شکایتیں ملنے کے باعث یہاں اچانک چھاپہ مارا گیا جس کے باعث سول اسپتال مکلی میں مرف انتظامیہ اور سول سرجن کی ساری حقیقتیں کھل کر سامنے آگئیں ہیں ، انہون نے کہا کے ساری رتصویریں اور رپورٹیں سندھ حکومت کو بھیجی جائینگی۔ 
ہوم نیٹ پاکستان کی جانب سے مکلی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ہوم نیٹ پاکستان کی جانب سے مکلی کے علائقے میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ، گھریلو خواتین کا ایچ آئی وی ایڈز،ہیپاٹائیٹس سی اور بی، شگر ملیریا اور دیگر بیماریوں کا مفت چیک اپ اور ادویات دی گئیں ، تفصیلات کے مطابق مکلی کے علائقے جام واہ پر سماجی تنظیم ہوم نیٹ پاکستان کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انقاد کیا گیا جس میں جنرل فزیشن ڈاکٹرز،ڈاکٹر محمد شمیم اعوان، ڈاکٹر ذوالفقار علی اور گائیناکولجسٹ ڈاکٹر مہتاب سکندر نے مریضوں کا مفت چیکب کیا ، مذکورہ فری کیمپ میں گھریلو کام کرنے والی خواتین کا علاج اور مختلف بیماریوں جس میں ایچ آئی وی ایڈز،ہیپاٹائیٹس سی اور بی، شگر ملیریا اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے ،فری میڈیکل کیمپ میں سماجی ادارے الخدمت، این آر ایس پی کا تعاون بھی شامل تھا ، فری میڈیکل کیمپ سے 178 مریض متفید ہوئے ، کیمپ کے آرگنائیزر محمد علی خٹک ،عزیز سروان نے اس موقعے پر کہا کے مذکورہ کامیاب فری کیمپ کے بعد ضلع ٹھٹھہ کے دیگر پسماندہ علائقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپ کا لگائے جائینگے۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes