فیصل آباد ، مسلم لیگ ن کا آج بدھ کے روز شہباز شریف کی صدارت میں دھوبی گھاٹ میں ہونے والا جلسہ ملتوی

Published on July 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)مسلم لیگ ن نے آج بدھ کے روز شہباز شریف کی صدارت میں دھوبی گھاٹ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں اس سلسلے میں سات جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جسے تبدیل کر کے گیارہ جولائی کیا گیا تھا۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں فیصل آباد سے پارٹی کے تمام ٹکٹ ہولڈر شریک تھے۔مسلم لیگ ن کے سٹی صدر اور پی پی 114 سے امیدوار شیخ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ 13 جولائی کو نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد پر استقبال کی تیاریوں کے باعث کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیصل آباد سے 50 ہزار سے زائد کارکن اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لئے جمعہ کو لاہور جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہونے کے بعد گھروں میں بیٹھے ناراض کارکن بھی اپنی ناراضگیاں اور گلے شکوے چھوڑ کر میدان میں آ گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes