مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران دھماکے میں نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت بیس افراد شہید

Published on July 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

کوئٹہ،مستونگ(یواین پی ) بنوں میں اکرم درانی کے قافلے کے قریب دھماکے اور شہادتوں کے بعد بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے قافلے پر بم حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ نے واقعے میں سراج رئیسانی سمیت 20 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق سراج رئیسانی کو زخمی حالت میں علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔دوسری جانب مستونگ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، چھٹی پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو واپس طلب کرلیا گیا ہے۔ترجمان سول اسپتال کوئٹہ کے مطابق مستونگ دھماکے کے 11 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
نواب زادہ سراج رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے اور حلقہ پی بی 35 مستونگ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے جب کہ وہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog