ابو ظہبی (یواین پی)نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ابو ظہبی ائر پورٹ سے ٹیک آف کرگئے ، مسلم لیگ ن کے رہنما مرتضیٰ عباسی اور حنا پرویز بٹ سمیت 40لیگی رہنما بھی مسلم لیگ ن کے قائد کے ہمراہ ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر 40لیگی رہنماﺅں کے ساتھ ابو ظہبی ائر پورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ ان کا طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق 9بجے لاہور ائر پور ٹ پر لینڈ کرے گا۔ واضح ر ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں شریک کارکن بھی اپنے قائد کے استقبال اور احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کو عبورکرتے ہوئے لاہور ائر پورٹ کی جانب رواں دواں ہیں۔