کمزور ثابت کرنے کے لیے مہم چلانے نہیں دی جا رہی، ایم کیو ایم

Published on July 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

کراچی: (یواین پی ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو کمزور ثابت کرنے کے لیے مہم چلانے نہیں دی جا رہی، دفاتر مسمار اور کارکنان گرفتار کیے جا رہے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے ایک بار پھر انتخابی مہم میں رکاوٹ کا رونا رو دیا۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد کے عارضی مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے شکوؤں کا اظہار کیا اور بولے کہ انتظامیہ کی پھرتیاں اندیشے بڑھا رہی ہیں، اجازت نامے کے باوجود ایم کیو ایم کو جلسوں سے روکا جا رہا ہے۔ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کے کراچی سمیت دیگر شہروں سے کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی دفاتر بھی مسمار کر دئیے گئے ہیں۔ایم کیو ایم رہنماؤں نے اپیل کی کہ شہری علاقوں کے عوام الیکشن کے دن اپنا قومی فریضہ ادا کرنے کے لیے ضرور گھروں سے نکلیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes