کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، گورنر سندھ

Published on April 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

کراچی (یوا ین پی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شہر کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، ہم سب مل کر اس صوبے، اس شہر کے لیے کام کریں گے نوجوان ہمارے ساتھ ہیں۔کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری 24 ویں سحری کرنے پہنچے جہاں ان کا شہریوں نے استقبال کیا۔سحری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، سحری اور افطار کا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1947ء کے بعد پہلی بار عوام کو عزت اور پیار دینے کی کوشش کی گئی ہے، میں نے پکوڑے عوام کے لیے بنائے ہیں اور اب عوام کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کے درمیان جاؤں گا اور اس شہر کو مثالی بناؤں گا۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے روڈ ٹوٹے ہوئے ہیں، ذمہ داروں کو کہتا ہوں جو روڈ ٹوٹے ہیں ان کو فوری بنایا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog