لاہور کس کا۔۔ ؟فیصلہ کل

Published on July 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

لاہور (یواین پی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں عوام کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے عام انتخابات 2018ء کل مورخہ پچیس جولائی بروز بدھ منعقد ہونگے انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں لاہور میں قومی اسمبلی کی چودہ اور صوبائی اسمبلی کی تیس نشستوں پر انتخابات کیلئے لاہور میں تین ہزار سات سو ستاسی پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے ان انتخابات کو غیر جانبدارانہ اور منصفانہ سمیت شہر سمیت پولنگ سٹیشنوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کے ساتھ ساتھ فوج بھی طلب کر رکھی ہے جس کے تحت ہرپولنگ سٹیشن پر دو دو فوجی جوان تعینات ہونگے جنہیں انتخابی بے ضابطگیوں کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے مجسٹریٹ کے اختیارات سونپے جا چکے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل پیرا رہنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے کل ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں شہر کے پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوگا جو بغیر کسی وقفے کے شام چھ بجے تک جاری رہے گا دوسری طرف الیکشن کمیشن نے تین ہزار سات سو ستاسی میں سے سات سو گیارہ پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دے رکھا ہے جن پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے ناصرف واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں بلکہ ان پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں ان کیمروں کے ذریعے مذکورہ پولنگ سٹیشنوں سمیت شہر کے تمام پولنگ سٹیشنوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے سینٹرل کنٹرول روم سے باقاعدہ مانیٹر کیا جائیگا اور کسی بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن کمیشن فوری طور پر حرکت میں آئیگا جبکہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کو صاف و شفاف بنانے اور وروٹروں کو آزادانہ مواقع فراہم کرنے کیلئے انتخابی امیدوار کو پولنگ سٹیشنوں سے سو میٹر دور کے فاصلے پر پولنگ کیمپ بنانے کی اجازت دے رکھی ہے دوسری طرف الیکشن 2018ء کے سلسلے میں گزشتہ کئی روز سے جاری انتخابی رات بارہ بجے ختم کر دی گئی جس کے تحت رات بارہ بجے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور سے قومی اسمبلی کے چودہ اور صوبائی اسمبلی کے تیس حلقوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواران اپنے انتخابی دفاتر اور ڈیروں پر واپس لوٹ گئے جس کے بعد شہر میں باقاعدہ ایک سکون کی فضاء قائم ہو گئی گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران لاہور کے تمام امیدواروں نے بھرپور انداز میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھی اس سلسلے میں شہر بھر میں کارنر میٹنگوں کا اہتمام کیاگیا ریلیاں نکالی گئیں لاؤڈ سپیکروں پر پارٹی نغمے نشر کئے گئے مختلف جماعتوں کے ووٹرز اور سپورٹرزاپنی اپنی جماعتوں کی حمایت میں نعرے بازی کرتے رہے اور شہر بھر میں ایک میلے کا سماں دکھائی دیایہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے باقاعدہ ضابطہ جاری کر رکھا تھا جس کے تحت تمام امیدواروں پر لازم تھا کہ وہ پیر کی رات بارہ بجے اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں جبکہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کے تحت یہ بھی واضح کر رکھا تھا کہ رات بارہ بجے کے بعد انتخابی مہم جاری رکھنے والے امیدواروں اور ان کے کارکنوں کیخلاف تادیبی کارروائی کے تحت انہیں قید و جرمانے کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes