سپریم کورٹ نے این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کر دی

Published on July 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

لاہور(یواین پی ) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 پر انتخاب ملتوی کیے جانے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست منظور اور اپیل مسترد کردی جب کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اہم قانونی نقطے کی تشریح کے لیے کیس کی سماعت کی جائے گی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروقی نے پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت کی۔لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکیل نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ کسی امیدوار کو سزا ہونے کی صورت میں الیکشن ملتوی نہیں ہوتے جیسے مریم اور صفدر کو سزا ہوئی لیکن اس حلقے میں الیکشن ہو رہے ہیں، اسی طرح حنیف عباسی کو سزا دی گئی اس پر الیکشن ملتوی کرنا جائز نہیں۔
شیخ رشید کے وکیل نے استدعا کی کہ جس طرح باقی حلقوں میں الیکشن ہورہے ہیں عدالت این اے 60 میں بھی الیکشن کا حکم جاری کرے اور الیکشن کمیشن کا حکم مسترد کردے۔عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کی الیکشن کرانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کرانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اہم قانونی نقطے کی تشریح کے لیے کیس کی سماعت کی جائے گی، حلقے کے ووٹرز کو من پسند امیدوار کو ووٹ دینے سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ واک اوور پر جانے کی بجائے الیکشن لڑیں، اپنے لیے نہیں بلکہ ووٹرز کے لیے، شیح ر شید دوسری سیٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، پتا لگ جائےگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes