تحریک انصاف نے این اے 38 اوراین اے 39 میں مولانا فضل الرحمان کو شکست دیدی

Published on July 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی)تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 38 اور این اے 39 میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست سے دوچار کردیا۔غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان میں متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف کے علی امین گنڈا پور نے شکست دے دی ہے۔علی امین گنڈا پور نے 80236 ووٹ لے کامیابی حاصل کی جبکہ مولانا فضل الرحمان 45457 ووٹ لے سکے اور بھاری تعداد سے ہارے۔جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی مولانا فضل الرحمان ہار گئے ہیں جہاں پی ٹی آئی کے یعقوب شیخ 79150 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ فضل الرحمان نے 51920 ووٹ لیے۔اس طرح مولانا فضل الرحمان دونوں حلقوں سے ہار گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes