انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن اور پی پی کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ،شہباز شریف اورمخدوم احمد محمود کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات

Published on July 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

لاہور(یواین پی)عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہو گیا ،مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے درمیان لاہور اہم ملاقات ہوئی ہے ، اس موقع پر شہباز شریف کاپیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما سید خورشید شاہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اتحادی بننے کی پیشکش کر دی ہے تاہم مخدوم احمد محمود نے کہا کہ اس کا فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے ،اس موقع پر کہا گیا کہ دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے اب بھی ساتھ چل سکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس دوران شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کرنے کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔ملاقات کے دوران شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما سید خورشید شاہ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، وفاق اور پنجاب کی صورتحال اور اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے شہباز شریف کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی جماعت حلف نہ اٹھانے کی تجویز سے متفق نہیں اور ہم پارلیمنٹ میں جا کر تمام خرابیوں کی نشاندہی اور اس پر آواز بلند کریں گے ۔ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وفاق اور پنجاب کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااور شہباز شریف نے ان سے بھی پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے گفتگو کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog