پی ٹی آئی اور ق لیگ کا شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں، تحریک انصاف کا پرویز الہیٰ کو سپیکر بنانے سے انکار

Published on August 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

لاہور(یواین پی )نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑگیا کیو نکہ پی ٹی آئی نے پرویز الہیٰ کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سے انکار کر دیاہے ۔
مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سے انکار کردیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں سیاسی جماعتوں کا شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑتا نظر آرہا ہے۔ تحریک انصاف نے اسپیکر کے عہدے کیلئے ق لیگ سے پرویز الہٰی کے بجائے دوسرا نام مانگ لیا ہے۔ ق لیگ کو پنجاب اور وفاق میں ایک، ایک وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ صوبے میں ایک مشیر بھی دیا جائے گا۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان پرویز الہٰی کو اسپیکر بنانے پر اتفاق ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ اتوار کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار ایاز صادق نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کرکے ان سے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔ تاہم مسلم لیگ (ق ) نے (ن) لیگ کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes