جدہ میں پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی پر پاکستان تحریک انصاف کیکے زیر اہتمام رنگا رنگ تقریب کا اہتمام

Published on August 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی) جدہ میں پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی پر پاکستان تحریک انصاف کی مقامی تنظیم نے چئیرمین عمران خان کی قومی اسمبلی میں حلف برداری اور یوم آزادی پر ایک پرجوش رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا ۔تقریب میں بہت بٹی تعداد میں انصافین اور انکے اہل خانہ نے شرکت کی بچوں نے ٹیبلوز جبکہ مقامی گلوکاروں نے قومی نغمے سنائے ۔تقریب کے مہمان خصوصی مقامی کاروباری شخصیت اور سماجی رہنماء چوہدری شفقت تھے۔ چوہدری شفقت نے اپنے خطاب میں اللہ سے دعا کی کہ عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت نے قائد اعظم کے پاکستان کو دنیا کا ایک عظیم ملک بنانے کا ارادہ کیا ہے۔ عوام کے تعاون سے پایہ تکمیل کو پہنچے اور ہمارے بچوں کا مستقبل تابناک ہو ہم بیرونی دنیا میں سر اٹھا کے جی سکیں ۔ تقریب سے جدہ کے صدر احمد بشیر نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تحریک ا نصاف کو مزید منظم کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب سے جدہ سٹی کے صدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا احمد بشیر نے مہمان خصوصی اور مقامی رہنماوں کے ہمراہ ملکر یوم آزادی کا کیک کاٹا تقریب مسلم لیگ ق کی مقامی تنظیم نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے منتظم فرِخ رشید نے کارکنوں کی مدد سے یوم آزادی بہترین پروگرام ترتیب دیا ۔ ۔چوہدری ظہیر نے تقریب کی نظامت کی جبکہ تحریک کے جنرل سیکریٹری انجم وڑائچ اور عبداللہ رحمان نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy