نئی نسل کو حصول پاکستان کیلئے دی جانی والی قربانیوں سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے خان فہد خان 

Published on August 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

پھولنگر( یواین پی) نئی نسل کو حصول پاکستان کیلئے دی جانی والی قربانیوں اور اس کے محرکات سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے کالم نگار خان فہد خان فیوچر کنسرن سیکنڈری سکول پھولنگر میں جشن آزادی کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جذبہ حب الوطنی سے سرشار اساتذہ اور بچوں نے جشن آزادی ملی جوش جذبے سے منائی ۔جشن آزادی کے حوالے سے سجائیگئی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ تقریب میں بچوں نے وطن سے محبت میں تقاریر، ملی نغمے اورٹیبلو پیش کیے۔تقریب سے ڈائریکٹر فیوچر کنسرن سیکنڈری سکول کالم نگار خان فہدخان نے خطاب میںآزادی کی اہمیت بیان کی اور آزاد وطن کے حصول کیلئے قربانیاں دینے والوں اسکی سرحدوں کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اآخرمیں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes