اپوزیشن کا احتجاج ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایوان سے باہر چلے گئے

Published on August 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں،اس دوران ان کے خلاف اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی ۔ سپیکر نے خورشید شاہ سے نعرے بازی کرنے والے اراکین کو خاموش کرانے کی درخواست کی جس کے بعد خورشید شاہ نے بلاول بھٹو سے بات کی، بلاول بھٹو نے شہبازشریف سے بات چیت کی اور اس کے بعد پارٹی چیئرمین کے ہمراہ پی پی کے تمام اراکین ایوان سے باہر چلے گئے۔ ان کے ہمراہ خورشید شاہ،نوید قمر،راجہ پرویز اشرف و دیگر بھی اسمبلی سے باہر چلے گئے۔
واضح رہے انتخابی عمل کے موقع پر پیپلزپارٹی کے اراکین نے وزیر اعظم کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا اور وہ اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے جب کہ جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی بھی اپنی نشست سے نہیں اٹھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy