لاہور (یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سمیت لاہور رجسٹری کے معزز ججوں کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے بیشتر جج عیدالاضحی لاہور میں منائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری اعتزاز احسن اور دیگر مختلف باروں کے بیشتر عہدیدار بھی عیدالاضحی لاہور ہی میں منائیں گے۔