وزیراعظم کی بھارت کو کیرالہ کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پیشکش

Published on August 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے سیلاب ذدگان کے لیے دعا گو ہوں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیلاب زدگان کی مدد کے لئے تیار ہیں۔سوشل میڈیا ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نےکہا ہے کہ کیرالہ میں سیلاب متاثرین کو جس قسم کی بھی انسانی مدد کی ضرورت ہو ہم مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالہ میں بارشوں کے بعد بد ترین سیلاب نے تباہی مچا دی ہے ، اب تک کی اطلاعات کے مطابق سیلاب سے 400 کے قریب افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں ،ریاست کیرالہ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے صورتِ حال مزید خراب ہونے اور مزید علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے ابتدائی اندازوں کے مطابق سیلاب سے چار ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme