سعودی شاپنگ مال میں غیر ملکی خواتین ۔۔ برائے فروخت

Published on August 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

05
ریاض(یو این پی)آپ نے شاپنگ مال میں بچوں کے کھلونوں سے لے کر گاڑیوں تک ہر شے بکتی دیکھی ہوگی مگر کسی مارکیٹ میں نوجوان لڑکیوں کو بکاﺅ مال کی طرح گاہکوں کے سامنے پیش ہوتے نہیں دیکھا ہو گا۔ یہ افسوسناک منظر حال ہی میں سعودی عرب کے دہران شہر کی ہائپر مارکیٹ میں دیکھا گیا، جس پر پورے ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا۔ عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق ہائپر مارکیٹ میں ہر قسم کی اشیاء فروخت ہو رہی تھیں، لیکن سب سے منفرد شے وہ لڑکیاں تھیں جو سفید لباس میں ملبوس ایک سٹال پر کھڑی تھیں، جبکہ ان کے پاس ہی گاہکوں کے لئے ایک اشتہار آویزاں تھا جس پر ان لڑکیوں کی تمام تفصیلات فراہم کی گئی تھیں۔ گلف ڈیلی نیوز کا کہنا ہے کہ یہ لڑکیاں گھریلو ملازماﺅں کے طور پر پیش کی گئی تھیں اور گاہک دیگر اشیائے فروخت کی طرح انہیں بھی اچھی طرح دیکھ کر اور ان کے متعلق فراہم کی گئی معلومات جان کر انہیں لے جانے کا فیصلہ کرسکتے تھے۔ لڑکیوں کو برائے فروخت اشیاءکی طرح گاہکوں کے سامنے پیش کرنے کی خبر وزارت محنت کو ہوئی تو فوری طور پر ایک ٹیم ہائپر مارکیٹ پہنچ گئی۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخلیل کا کہنا تھا کہ وزارت کے انسپکٹروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ انہوں نے اس طرح کے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ملوث کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme