فتنوں کا بیان

Published on December 4, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 629)      No Comments

\"4\"
 حمید بن ھلال ایک گروہ سے جن میں ابوالدہما اور ابوقتادہ بھی شامل تھے، سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ہم سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس جایا کرتے تھے۔ ایک دن سیدنا ہشام رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم آگے بڑھ کر ایسے لوگوں کے پاس جاتے ہو جو مجھ سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر نہیں رہتے تھے اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ آدم علیہ السلام کے وقت سے لیکر قیامت تک کوئی مخلوق ( شر و فساد میں ) دجال سے بڑی نہیں ہے ( سب سے زیادہ مفسد اور شریر دجال ہے )۔
مختصر صحیح مسلم
2058 :

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes