شعبہ توانائی کی خراب کارکردگی، گردشی قرضوں کا حجم دفاعی اخراجات سے متجاوز

Published on September 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

کراچی: (یواین پی) توانائی کے شعبے کی خراب کارکردگی سے خسارہ بڑھ رہا ہے، ممبراکنامک ایڈوائزی کونسل کا کہنا ہے گردشی قرضوں کا حجم دفاعی اخراجات سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔اکنامک ایڈوائزی کونسل کے ممبر عابد سلہری نے  دنیا نیوز  سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ توانائی کا ہے، شعبہ توانائی کی خراب کارکردگی کے باعث مالیاتی اور تجارتی خسارے میں اضافے ہورہا ہے، اس شعبے کی بہتر کاکردگی سے ہی معاشی ترقی ممکن ہے۔عابد سلہری کے مطابق مہنگی ایل این جی کی درآمدات کے باعث تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے، دوسری جانب گردشی قرضوں کا 1200 ارب روپے کا حجم دفاعی اخراجات سے سے بھی تجاوز کرچکا ہے، موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے توانائی کے متبادل ذرائع پر کام کرنے کی ضرورت ہے، انرجی مکس سے جاری کھاتوں کا خسارہ بھی کم ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme