وفاقی حکومت کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

Published on September 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا، پٹرولیم ڈویژن نے ایل پی جی کی قیمتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے آڈٹ کے حوالے سے چیئرپرسن اوگرا کو خط ارسال کر دیا گیا ہے، لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایل پی جی پروڈیوسرز کی پیداواری لاگت اور مارکیٹنگ ڈسٹری بیوشن مارجن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔ اس سے ایل پی جی کی قیمت کے لیے پیداواری لاگت اور مارکینٹگ اور ڈسٹری بیوشن مارجن کم کرنے میں مدد ملے گی۔چیئرپرسن اوگرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ ایل پی جی کے پرڈویوسرز کی پیداواری قیمت،مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن مارجن کیا ہے تاکہ ایل پی جی کی معقول قیمت اور مارجنز متعین کیے جاسکیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme