وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم پنجاب بیوروکریسی تک آپہنچی

Published on September 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments


لاہور (یواین پی) بیوروکریسی کی عالیشان رہائشگاہیں کہاں اور کتنے رقبے پر ہیں؟ پنجاب حکومت نےنوٹس لے لیا، گھروں کی نیلامی اور نئے افسران کے گھر کتنے بڑے ہوں، اس کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔حکومت کی کفایت شعاری مہم پنجاب بیوروکریسی تک آپہنچی۔ صوبائی حکومت نے سیکرٹری بلدیات سے افسران کے عالیشان رہائشگاہوں اور ریسٹ ہاوسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ 10 مرلہ سے 5 کنال تک کے گھروں کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔ عبدالعلیم خان سرکاری بنگلوں اور رہائشگاہوں کی مالیت سے متعلق بریفنگ وزیراعظم کو دیں گے اور وہ نیلامی کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme