خصوصی بچے ہماری ہمدردی نہیں بلکہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں جواد اکرم

Published on February 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

\"4-2-2014
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہماری ہمدردی نہیں بلکہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں انہیں اچھی تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کئے جائیں تو ان کی کارکردگی کسی طرح نارمل بچوں سے کم نہیں ہوتی یہ بات انہوں نے پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے تحت خورشید انور اسٹیڈیم میں خصوصی بچوں کے ضلعی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے شمیلہ اسلم ، مہمانان اعزاز اے ڈی سی علی عنان قمر ،چودھری مشتاق طارق ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد، صدر دسٹرکٹ بار مہر شیر بہادر لک ، جنرل سیکرٹری بار شہزاد نواز چودھری، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی کے علاوہ جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران راؤ محمد خلیل، ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر ،ڈی او سپورٹس ملک مرتضے،ٹی او آر راؤ نعیم خالد، ٹی او آئی اینڈ ایس شاہد سلیمی، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سکول آف سپیشل ایجوکیشن وہاڑی سید عزیز الحسن شاہ،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سکول سپیشل ایجوکیشن میلسی، مخدوم جہانیاں ، ہیڈمسٹریس بوریوالا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول عصمت زہرہ، ہیڈمسٹریس سلو لرنر سکول وہاڑی ریحانہ یاسمین،سماجی تنظیموں کی عہدیدار خواتین نوشین ملک، عظمی سلیم ،صبوحی حسن،تاجر راہنماء طاہر شریف گجر، پی ٹی اے کے صدر محمد ارشاد، بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ کواردینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ خصوصی بچوں کی کسی ایک جسمانی کمزوری کے بدلے خدا تعالی انہیں دیگر صلاحیتوں سے نواز دیتا ہے جو ان کی شخصیت کو نکھار دیتی ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے شمیلہ اسلم نے کہا کہ خصوصی بچوں کے والدین اور اساتذہ لائق ستائش ہیں کہ وہ ان بچوں کو معاشرے کے لیے کارآمد بنانے کے لیے سخت محنت اور دلجمعی سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جن میں خصوصی افراد بوجھ بننے کی بجائے پورے کنبہ کی کفالت کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں نے کھیلوں میں جس مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ان کی صلاحیتوں کا اندزاہ ممکن ہے اس موقع پر خصوصی بچوں نے اتھلیٹکس سمیت دیگر کھیلوں میں شرکت کی۔ بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کئے اور دھول کی تھاپ پر رقص کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد وصول کی تقریب میں نقابت کے فرائض ہیڈ ماسٹر ظفر جمیل نے انجام دیئے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes