حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Published on September 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments


اسلام آباد: (یواین پی) یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، حکومت نے اوگرا کی سمری مسترد کردی، قیمتیں برقرار رہیں گی۔بنی گالہ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ نامساعد معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف دیں۔خیال رہے کہ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر کے لیے حکومت سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 3 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔حکومتی فیصلے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا حکومت نے ان کی سن لی، پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes