ن لیگ کے اگلے صدر شہباز شریف ہونگے، ہ پارٹی صدر بنانے کے لئے پارٹی انتخابات کروائے جائیں گے۔

Published on February 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

لاہور، (یواین پی)حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)کے اگلے صدر شہباز شریف ہی ہوں گے جس کے بارے میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب کو با ضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات جاتی امرا ء میں ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ منگل 27 فروری کو پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں قائمقام صدر بنانے کی منظوری لینے کے بعد پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے۔ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم ، پارٹی صدارت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال اورمارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نوازشریف نے شہباز شریف کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ (ن)لیگ کے صدر وہی ہوں گے۔ذرائع کے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کو (ن)لیگ کا قائم مقام صدر بنایا جائے گا جس کے لیے منظوری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں لی جائے گی اور یہ اجلاس 27 فروری کو ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کو باقاعدہ پارٹی صدر بنانے کے لئے پارٹی انتخابات کروائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes