نائیجریا میں مسجد کے قریب خود کش دھماکہ ،50افراد شہید

Published on November 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

ابوجا ۔۔۔ بڑے مسلمان ملک نایئجر یا کے شمال مشرقی علاقے میںخود کش حملہ آور نے مسجد کے قریب دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں 50افراد شہید ہو گئے ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس نائیجریا کی شمال مشرقی ریاست ’اداموا ‘کے علاقے موبی میں دہشت گرد نے صبح سویرے مسجد کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں مسجد میں موجود 50افراد شہید ہو گئے ۔جب خود کش بمبار نے حملہ کیا اس وقت تمام افراد نماز پڑھ رہے تھے ۔دھماکے کے بعد نائیجریا کی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے بھی زخمیوں علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیا جبکہ لاشوں کو سرد خانے پہنچا یا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题