پیاز سے صرف دوہفتوں میں بال دوبارہ اگائیے

Published on November 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

کراچی (یو این پی)موجودہ دور میں بالوں کا جھڑنا بڑی عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں بھی عام ہوگیا ہے تاہم کچن میں موجود پیاز کے ذریعے نہ صرف گرتے بالوں کو روکا جاسکتا ہے بلکہ انہیں وقت سے پہلے سفید ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔ بالوں کا جھڑنا موروثی بیماری بھی ہوسکتی ہے جسے اینڈروجینیٹک ایلو پیشیا کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہارمون کے تبدیل ہونے اورمختلف دوائیوں کے ضمنی اثرات (سائیڈ ایفیکٹس) کی وجہ سے بھی بال جھڑتے ہیں، تاہم پیاز کے رس سے بال جھڑنے کے عمل کو روکا جاسکتا ہے۔تحقیقی جریدے ’’جرنل آف ڈرمیٹولوجی‘‘ میں شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق پیاز کے رس کو بالوں کی جڑوں پر لگائیے، یہ رس بالوں کو دوبارہ اگانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تحقیق کے مطابق اگر پیاز کا رس دن میں دوبار لگایا جائے تو دوہفتوں کے اندر اندر بال دوبارہ اگنا شروع ہوجاتے ہیں۔

نوٹ
جن لوگوں کو پیاز سے الرجی ہے وہ اپنے سر پر بالوں کا رس نہ لگائیں۔اگر پیاز کی بو بہت زیادہ محسوس ہو تو اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس اور عرق گلاب ڈال لیجیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes