سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہدخاقان عباسی کیخلاف بغاوت کیس کی سماعت کل ہو گی

Published on October 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

لاہور (یواین پی) سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی بغاوت کے مقدمہ میں کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا انٹرویو کی بنیاد پر دونوں رہنماؤں کےخلاف درخواست زیرسماعت ہے جبکہ فل بینچ نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو 8 اکتوبر کو طلب کیا تھا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کل ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے جبکہ شاہد خاقان عباسی کی بھی پیشی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ شہری درخواست گزار آمنہ ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے انگریزی اخبار کو دیے گئے متنازع انٹرویو کو بنیاد بناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں استدعا کی ہے کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کے حلف کی پاسداری نہیں کی اس لیے دونوں کےخلاف بغاوت کی کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy