ایف بی آر نے شہبازشریف کا ریکارڈنیب کو فراہم کردیا

Published on October 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کاریکارڈنیب کوفراہم کردیا۔واضح رہے کہ نیب لاہور نے تحقیقات میں معاونت کیلئے ایف بی آرسے ریکارڈمانگاتھا،ایف بی آر نے شہبازشریف کے بینک اکاؤنٹس اور ٹیکس معاملات کی تفصیل نیب کوارسال کردیں،ریکارڈ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا 20سالہ ٹیکس ریکارڈاورظاہرکردہ اثاثوں کی تفصیل شامل ہے ،اس کے علاوہ شہبازشریف کی جائیداداورگاڑیوں کی تفصیلات کاریکارڈبھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog