سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ، نئی قیمت 62 ہزار روپے فی تولہ مقرر

Published on October 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

کراچی (یواین پی) ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا ’زلزلہ‘ آ گیا ہے اور پہلے آفٹر شاک میں سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں جو پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالرکمی سے1187ڈالر فی اونس ہو گئی ہے مگر پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 62 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے جو پانچ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1457 روپے اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 53 ہزار 155 روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت 137 روپے پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث عوام پریشانی میں مبتلا ہیں کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث مہنگائی کا طوفان برپا ہو گا جس کا بوجھ غریب عوام کو سہنا پڑے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy