ہم کسی سے کم نہیں، پاکستانی طالبعلم کی امریکا کے ایوانوں میں ہلچل

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

us-student
لاہور (یوا ین پی) ہم کسی سے کم نہیں۔ جی ہاں پاکستانی طالبعلم نے امریکا کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی۔ امریکی سینیٹ میں ایسی بحث چھیڑی جس کے بعد پرائیویٹ اسلحہ رکھنے کے خلاف قانون پاس کر لیا گیا۔پاکستانی طالب علم نے امریکا میں ذہانت کے جھنڈے گاڑھ دئیے۔ میکسیکو لا کالج اور میکسیکو کیپٹل ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے مظفرگڑھ کے نوجوان واصف معین نے امریکی تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔ واصف معین نے کئی بار گورنر ہاؤس میکسیکو میں ہونے والی بحث میں شرکت کی جس کے بعد اسمبلی اور سینیٹ میں ہونے والی خصوصی ڈیبیٹ میں بھی اس پاکستانی طالب علم کو شامل کیا گیا۔واصف معین نے امریکی سینیٹ میں اپنی ڈبیٹ کے دوران پرائیویٹ اسلحہ رکھنے کے خلاف قانون پاس کرایا۔ یہ قانون واصف معین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت یو ایس اے اسکالر شپ حاصل کرنے والے واصف معین کا تعلق مظفرگڑھ کے علاقے پروفیسر کالونی سے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes