محمد عباس نے 128 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

Published on October 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 610)      No Comments

ابوظہبی (یواین پی) نوجوان فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے آسٹریلیا کیخلاف تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 128 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔محمد عباس نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور 10 ٹیسٹ میچوں میں 54 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باﺅلر بن گئے مگر اس کیساتھ ہی وہ گزشتہ 128سال میں سب سے بہترین اوسط رکھنے والے نوجوان باﺅلر بھی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے یہ تین انگلش باﺅلرز جارج لوہمن، جون فیریس اور بلی بارنز نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔جارج لوہمن نے سن 1886ءسے 1896 کے دوران 18 ٹیسٹ میچوں میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کی اور 10.75 کی اوسط سے 112 وکٹیں حاصل کیں۔ جون فیرس نے 1887ءسے 1892ءتک انگش ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 12.70 کی اوسط سے 34 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلی بارنز نے 1880ءسے 1890ءکے دوران 21 ٹیسٹ میچوں میں 15.54 کی اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کیں۔محمد عباس نے 2017ءمیں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اب تک 10 میچ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 15.94 کی اوسط سے 54 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes