سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں فلائٹ آپریشن 21اپریل تک معطل کردیا

Published on April 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں فلائٹ آپریشن 21اپریل تک معطل کردیا، پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وبا کے پھیلنے کے پیشِ نظر ملک میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سی اے اے نے پاکستان میں کام کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں 10اپریل سے 21اپریل سے فضائی آپریشن معطل رہے گااس سے قبل ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر اقدامات کے تحت موجودہ مرکزی کنٹرول سنٹر سے دور ایک عارضی اے ٹی سی ریڈار سروسز روم قائم کیا تھا تاکہ پاکستان آنے اور جانے والے طیاروں کی نقل و حمل کیلئے فضائی ٹریفک سروسز کی متبادل خدمات فراہم کی جا سکیں، جس کی اشد ضرورت تھی۔ تاہم اب ملک میں فلائٹ آپریشن 21اپریل تک معطل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes